کانسٹبل کی بیوہ کو امداد کی حوالگی

نظام آباد:3؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع ایس پی مسٹر چندر شیکھر ریڈی نے 28؍ مئی کے روز فوت ہونے والے اے آر ہیڈ کوارٹر کے درجہ چہارم کے ملازم راج لنگم کے انتقال پر ڈتھ ریلیف فنڈ کے تحت 2لاکھ 14 ہزار 200 روپئے ضلع ایس پی اور کانسٹیبل کے تعاون سے کانسٹیبل کی بیوہ شریمتی سلوچنا کو ضلع ایس پی نے چیک حوالے کیا۔ اس موقع پر ریزرو انسپکٹر کے سرینواس رائو کے علاوہ پولیس آفیسر اسوسی ایشن کے صدر شکیل پاشاہ بھی موجود تھے۔