کامیڈین کپل شرما بنینگے یش راج کی فلم ’بینک چور ‘‘ کے ہیرو

کلرس چینل کے مقبول کامیڈی شو کامیڈی نائیٹس ودھ کپل کے اسٹانڈ اپ کامیڈین کپل شرما اب بطور ہیرو سلور اسکرین پر دکھائی دینگے ۔ ذرائع کے مطابق یش راج فلمس کے بینر پر بنائی جانے والی کامیڈی فلم ’’ بینک چور ‘‘ میں کپل سولو ہیرو کا کردار نبھاتے نظر آئینگے ۔ اس سلسلہ میں نائب صدرنشین یش راج فلمس مسٹر اشیش پاٹل نے بتایا کہ اس سلسلہ میں کپل اور یش راج فلمس کے درمیان تمام کاغذی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے اس کے علاوہ فلم کی دیگر اسٹار کاسٹ کو طے کیا جارہا ہے یہ فلم مکمل کامیڈی ہوگی جس میں اور بھی اداکاروں کو شامل کیا جائیگا ۔ کپل شرما کیلئے یش راج کا بینر ان کی فلمی شروعات کیلئے بہتر ثابت ہوگا ۔