کاماٹی پورہ میں ایک ہی دن ماں و بیٹے کی وفات

والدہ کے انتقال کی خبر دینے پہونچے چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو مردہ پایا
حیدرآباد 16 اکٹوبر ( سیاست نیوز) پرانے شہر کے کاماٹی پورہ میں آج ایک دلسوز واقعہ پیش آیا جہاں والدہ کے انتقال کی خبر دینے پہونچے چھوٹے بھائی کو بڑے بھائی کی موت کا پتہ چلا ۔ مصری گنج صوفی منزل علاقہ میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ انسپکٹر کاماٹی پورہ مسٹر سدرشن کے مطابق 50 سالہ عبدالطیف کی آج مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ ان کی موت کا پتہ اس وقت چلا جب انکے چھوٹے بھائی اپنی والدہ 73 سالہ عزیزہ بیگم کے انتقال کی اطلاع دینے انکے مکان پہونچے ۔ دونوں بھائی پڑوسی ہیں۔ جیسے ہی چھوٹے بھائی مکان پہونچے تو بڑے بھائی مشتبہ حالت میں پائے گئے جن کو فوری دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا ۔ بعد ازاں انہیں عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ پولیس نے مشتبہ موت کا مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔ دونوں مرحومین کی نماز جنازہ 17 اکٹوبر بعد نماز ظہر 2.30 بجے جامع مسجد پیارو میاں مصری گنج میں ادا کی جائیگی اور تدفین احاطہ درگاہ شریف صوفی منزل مصری گنج میں عمل میں آئیگی ۔ فاتحہ سیوم 19 اکٹوبر جمعہ کو بعد نماز عصر جامع مسجد پیارو میاں مصری گنج میں مقرر ہے ۔ تفصیلات فون 9700082272 اور 9848236980 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔