کاماریڈی میں گراما جیوتی پروگرام کا انعقاد

کاماریڈی:26؍ اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا رانا نے کل کاماریڈی حلقہ کے ماچہ ریڈی منڈل کے متھن دیون پلی گرام سبھا گراما جیوتی پروگرام میں شرکت کی اور اس موقع پر کلکٹر نے دیہات کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے سڑکوں اور نالیوں کے صفائی کے کام کا معائنہ کیا۔ جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گراما جیوتی پروگرام میں عوام کا تعاون ناگزیر ہے عوام کے تعاون سے ہی گراما جیوتی پروگرام کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ لہذا عوام ریاستی پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ہریتا ہرم کے تحت دیہات میں شجرکاری انجام دیں اور اس کیلئے حکومت ہر طرح کی مدد کرنے کیلئے تیار ہے۔ ایس سی ، ایس ٹی طبقات کو طمانیت روزگار کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ گراما جیوتی پروگرام میں تمام دیہاتی آپس میں مل جھل کر مسائل کی نشاندہی کریں اور قرار داد پیش کرنے کی صورت میں اس کیلئے فنڈس کی منظوری عمل میں لائی جائیگی۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے ڈرینس کی تعمیر کے بارے میں بھی دیہاتوں سے بات چیت کی اور کھلے عام مقامات پر رفع حاجت سے فارغ ہونے پرامتناع عائد کرنے دیہی کمیٹی سے خواہش کی۔ دیہات میں انفرادی بیت الخلاء کی تعمیر پر زور دیا۔ اس موقع پر سرپنچ کمریا، آرڈی او ناگیش، تحصیلدار نارائنا بھی موجود تھے۔