کالے دھن کے انکشاف کیلئے ای ۔ فائیلنگ رابطہ

نئی دہلی ۔ 21جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )کالے دھن اور غیرقانونی بیرونی اثاثوں کے بیک وقت اعلان کیلئے حکومت کی طرف سے حال ہی میں دی گئی رعایت کا فائدہ اُٹھانے والوں کیلئے محکمہ انکم ٹیکس نے اپنے ویب سائیٹ پر ای ۔ فائیلنگ رابطہ قائم کیا ہے۔ جس کے ذریعہ کالے دھن اور بیرونی ممالک میں موجود غیرقانونی اثاثوں کا اعلان کیا جاسکتا ہے ۔ محکمہ انکم ٹیکس کے ایک سینئر عہدیدار نے کہاکہ محکمہ کے پورٹال http://incometaxindiaefiling.gov.in پر رابطہ قائم کیا گیا ہے ۔ غیرمعلنہ اثاثوں اور کالے دھن کے انکشاف کیلئے ’فارم ۔ 6‘ استعمال کیا جاسکتا ہے تاکہ کالے دھن کے انسداد سے متعلق نئے قانون کے تحت دی گئی رعایت سے استفادہ کیا جاسکے ‘‘۔