کالیشورم پراجکٹ کے تعمیری کاموں کا ہریش راؤ نے جائزہ لیا

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی (سیاست نیوز) وزیر آبپاشی ہریش راؤ نے تلنگانہ میں جاری بارش کے پیش نظر انجنیئرس کے ہمراہ کالیشورم پراجکٹ کی پیشرفت کا جائزہ لیا ۔ انجنیئرس نے بتایا کہ بارش کے باعث لائننگ کا کام متاثر ہوا ہے۔ بارش کے تھمتے ہی دوبارہ کام کا آغاز ہوگا۔ پیاکیج 8 سے ذخیرہ آب تک لائننگ کے کام کا ہریش راؤ نے جائزہ لیتے ہوئے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس کام کے سلسلہ میں ہر ممکن احتیاطی اقدامات کریں۔ جاریہ ماہ کے اختتام تک اسٹرکچر کی تعمیر کا کام مکمل ہوجائے گا ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ کالیشورم پراجکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے کام میں تیزی پیدا کی جائے گی۔ انجنیئرس نے بتایا کہ 5.70 کیلو میٹر طویل گراویٹی کنال میں 1.4 کیلو میٹر لائننگ کا کام باقی ہے۔ 10 اسٹرکچرس میں 5 مکمل ہوچکے ہیں باقی 5 جاریہ ماہ کے اختتام تک مکمل ہوجائیں گے۔ کنال کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔