کالج فیس کی عدم ادائیگی پر انجینئرنگ طالبہ کی خود کشی

حیدرآباد ۔ 29 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : چکڑ پلی کے علاقہ میں ایک طالبہ نے فیس کی عدم ادائیگی سے دل برداشتہ انتہائی اقدام کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 21 سالہ ششما جو برنداون کالونی علاقہ کے ساکن راجندر پرساد کی بیٹی تھی ۔ جس کی حالت اب تشویش ناک بتائی گئی ہے ۔ یہ لڑکی انجینئرنگ میں زیر تعلیم تھی جو فیس کی عدم ادائیگی سے دل برداشتہ ہوگئی تھی ۔ اس لڑکی کے والدین نے فیس کی ادائیگی میں تاخیر سے لڑکی ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے عمارت کی بلندی سے چھلانگ لگادی جس کو فوری علاج کے لیے منتقل کیا گیا جہاں لڑکی کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے ۔ پولیس چکڑ پلی مصروف تحقیقات ہے ۔۔