کاغذات کی جانچ ، عمران، خاقان، گلالئی ایک ہی دن طلب

اسلام آباد ۔ 17جون ( سیاست ڈاٹ کام ) عام انتخابات کے سلسلے میں اسلام آبادکے حلقے این اے53کے امیدواروں کی جانچ کل ہوگی،کاغذات کی جانچ پڑتال کیلئے عمران خان،شاہدخاقان عباسی اورعائشہ گلالئی ایک ہی دن طلب کر لئے گئے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور پی ٹی آئی کی منحرف رکن عائشہ گلالئی نے عام انتخابات کے لئے نامزدگی کے سلسلہ میں شخصی طور پر ایک ہی دن طلب کرلیا۔