کار سرقہ کرنے والے3 سارقین گرفتار

حیدرآباد۔ 29 اپریل (سیاست نیوز) بالانگر کی سنٹرل کرائم اسٹیشن پولیس نے کار کے سرقہ میں ملوث تین سارقین کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے مسروقہ کار برآمد کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد نصیرالدین آصف، پی ونود کمار اور برہمیا جن کا تعلق آندھرا پردیش کے ضلع کڑپہ سے ہے، نے معین آباد علاقہ میں سوئفٹ کار کا سرقہ کرلیا تھا۔ تلاشی کے دوران مسروقہ سارقین کو گرفتار کرلیا گیا اور ان کے قبضہ سے مسروقہ کار ، موبائل فون اور ایک خنجر برآمد کرلیا گیا۔