کارگل میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی

سری نگر۔ 4 جون (سیاست ڈاٹ کام)جموں کشمیر کے صوبہ لداخ کے کرگل ضلع میں منگل کے روز عیدالفطر کو مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔بتادیں دیں کہ کرگل میں علماء نے گزشتہ شام شوال کا چاند دیکھ کر منگل کے روز عیدالفطر منانے کا اعلان کیا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق صوبہ لداخ کے کرگل اور دیگر علاقوں میں منگل کے روز فرزندان توحید کے جم غفیر نے عید گاہوں اور دورے مذہبی مقامات پر نماز عید ادا کی۔کرگل میں نماز عید کے دو بڑے اجتماع منعقد ہوئے جن میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے برستی بارش کے باوصف شرکت کی اور بارگاہ ایزدی میں امن و سلامتی کے لئے دعائیں کیں۔اس موقع پر لوگوں کو ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اور بچوں میں عیدی تقسیم کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔قابل ذکر ہے کہ کرگل میں ملک کے باقی حصے کے نسبت ایک دن پہلے ہی روزہ رکھا گیا تھا اور وہاں 6 مئی سے ہی ماہ مبارک رمضان شروع ہوا تھا۔
نیا ہندوستان ذات پات اور فرقہ پرستی کا خواہش مند نہیں : بی جے پی
نئی دہلی۔ 4 جون (سیاست ڈاٹ کام)بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سربراہ مایاوتی کی سماج وادی پارٹی (ایس پی) سے الگ ہونے کے اعلان پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کہا ہے کہ اس نے مہینوں پہلے ہی پیشین گوئی کردی تھی کہ ایس پی۔بی ایس پی اتحاد ٹوٹ جائے گا۔ نئے ہندوستان کے لوگ ذات پات اور برادری کی بنیاد پر اپیل کو سننے کے خواہش مند نہیں ہیں۔