کارتی کی گرفتاری قانون کے تحت: بی جے پی

نئی دہلی۔ 28 فبروری ۔( سیاست ڈاٹ کام ) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے سینئر کانگریس لیڈر پی چدمبرم کے بیٹے کارتی چدمبرم کی گرفتاری پر کسی قسم کے بغض کی سیاست کے تحت مرکزی حکومت کے کردار ہونے سے آج صاف انکار کیا اور کہا کہ اس معاملے میں قانون نے اپنا کام کیا ہے ۔بی جے پی کے ترجمان سنبت پاترا نے ایک ٹی وی چینل کو دئیے اپنے بیان میں کہا کہ وہ لوگ جو اس میں انتقامی سیاست کی بات کہہ رہے ہیں، انہیں قانونی تفتیش کے سامنے پہلے خود کو پیش کرنا چاہئے ۔ یہ معاملہ وزارت خزانہ کے سال 2007 ء کی مدت سے جڑا ہواہے۔ پاترا نے کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ سرجے والا کے الزامات سے بھی انکار کیا کہ حکومت ’’الگ طرح کے اصولوں ‘‘ میں شامل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف جدوجہد کو کس طرح انتقامی حکمت عملی کہا جا سکتا ہے ۔ آج قانون نے اپنا کام کیا ہے ۔