کاجو ، مونگ پھلی اور ہری مرچ

اشیاء : مونگ پھلی ایک پیالی ( باریک چھلکے سمیت )، کاجو ایک پیالی ،  ہری شملہ مرچ چار عدد ، تیل ایک چائے کا چمچہ ، سفید تل ایک کھانے کا چمچہ ، پتے ( کری پات ) ایک کھانے کا چمچہ ( ہرے دھنیے کے پتے بھی لے سکتے ہیں ) کالی مرچ چائے کا چمچہ ( پسی ہوئی ) نمک چائے کا چمچہ ، پانی ایک کھانے کا چمچہ ۔
ترکیب : مونگ پھلیوں اور تلِ کو ہلکا سا کوٹ لیں ۔ تیل میں پتے تل لیں ۔ ان کو مونگ پھلی میں ملادیں ۔ پھر نمک ، کالی مرچ اور کاجو ملا کر مرچوں کے اندر بھردیں ۔ تیل میں پانی ملا کر اس میں مرچیں ڈالیں اور ہلکی آنچ پر دم یں ۔ اس کے بعد نکال کر ڈش میں رکھیں ۔ ایک ایک کاجو ، مرچوں کے اوپر رکھ دیں بچا ہوا آمیزہ الگ پلیٹ میں رکھ دیں ۔