کاجول کی فلم ’’ہیلی کاپٹر ایلا‘‘ کی ریلیز آگے بڑھادی گئی

اداکارہ کاجول کی نئی فلم ہیلی کاپٹر ایلا کی ریلیز آگے بڑھادی گئی ہے ڈائرکٹر پردیپ سرکار کے بیمار ہونے کی وجہ یہ فلم ایک ماہ تاخیر سے ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں قومی ایوارڈ یافتہ ردھی سین بھی کام کررہی ہیں۔ یہ پہلے 7 ستمبر کو ریلیز ہونے والی تھی لیکن اب یہ 12 اکتوبر کو تھیٹرس میں آئے گی۔ حال ہی میں پردیپ سرکار کو ڈینگو ہونے کی وجہ سے ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا تھا۔ انہوں نے میگا اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم کا ایک منظر بنانے کے لئے ہاسپٹل سے ایک دن کی چھٹی لی تھی۔ سیٹ پر ایک ایمبولنس کو تیار رکھا گیا تھا اور شوٹ پورا ہوتے ہی وہ اسپتال واپس چلے گئے تھے۔ تب فلم کے معاون پروڈیوسر اجئے دیوگن نے ریلیز کی۔ تاریخ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔ سرکار کے ٹھیک ہونے کے بعد پھر سے کام شروع کریں گے۔