ڈ7 ڈسمبر رائے دہی کے دن تلنگانہ میں عام تعطیل کا اعلان

حیدرآباد ۔ 30 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) حکومت نے اسمبلی انتخابات کی رائے دہی کے دن یعنی 7 ڈسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ چیف سکریٹری ڈاکٹر ایس کے جوشی نے آج اس سلسلہ میں جی او آر ٹی 2335 جاری کیا۔ جی او میں کہا گیا ہے کہ 7 ڈسمبر جمعہ کو رائے دہی کے پیش نظر سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے ریاست کے تمام 31 اضلاع کے اسمبلی حلقوں میں بند رہیں گے۔ رائے دہی میں عوام کو حصہ لینے کیلئے سہولت فراہم کرنے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔