ڈی ویلیرس بگ باش لیگ میں حصہ نہیں لیں گے

ملبورن۔ 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ساؤتھ آفریقی لیجنڈ اے بی ڈی ویلیرس بگ باش لیگ کے آئندہ ایڈیشن میں حصہ نہیں لیں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے طئے کیا کہ اس 14 میچس کی سیریز میں کھیلنے کیلئے کئی نامور کھلاڑیوں میں ردوبدل ہوسکتی ہے کیونکہ مختلف انٹرنیشنل ٹورنمنٹ کے مصروف اوقات کے باعث یہ ممکن ہے۔ ڈی ویلیرس بگ باش کے صرف آخری مرحلے کے گیمس میں حصہ لے سکتے ہیں۔ ان گیمس کے آخری مرحلے میں حصہ لینے کیلئے CA کلپ ، فاکس اسپورٹ اور Seven نے مل کر ڈی ویلیرس کے ساتھ 350 ہزار آسٹریلین ڈالرس کا معاہدہ کیا ہے۔ ڈی ویلیرسکا بی بی ایل اور CA جنوری میں شراکت ضروری ہے، کیونکہ آسٹریلیا کے بعض کھلاڑی نیوزی لینڈ کے ساتھ اور انڈین او ڈی آئی سیریز کیلئے موجود رہیں گے۔