ڈی ویلئرس کے خلاف بیان ‘ وارنر پر جرمانہ

کیپ ٹاؤن ۔27فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین اے بی ڈی ویلئرس کے خلاف نازیبا بیان پر آسٹریلیائی ٹیم کے اوپنر ڈیوڈ وارنر پر میچ فیس کا 15فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ہفتہ کو تیسرا اور آخری ٹسٹ میچ شروع ہوگا اور یہ مقابلہ سیریز کیلئے فیصلہ کن ٹسٹ ہے لیکن اس ضمن میں وارنر نے حریف بیٹسمین کے خلاف بیان بازی کی ہے ۔ تفصیلات کے بموجب وارنر دفعہ 2.1.7کی خلاف ورزی کیمرتکب پائے گئے ہیں کیونکہ آئی سی سی کے اس دفعہ کے کسی بھی کھلاڑی پر شخصی بیان بازی نہیں کی جاسکتی ہے ۔ وارنر نے آج اپنی غلطی کا اعتراف کرنے کے علاوہ آئی سی سی کے میچ ریفری روشن مہانما کی جانب سے ان پر عائد کئے جانے والے جرمانہ کو قبول کرلیا ہے۔

وینسنٹ نے سٹہ باز کی جانب سے رابطہ کا اعتراف کیا
ویلنگٹن۔27فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق بیسمین لیووینسنٹ نے آج اعتراف کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں میچ فکسنگ کے متعلق ایک سٹہ باز نے ان سے رابطہ کیا تھا لیکن وہ اس کیاطلاع ارباب مجاز کو دینے میں ناکام ہوئے تھے۔ وینسنٹ نے مزید کہا ہے کہ وہ خود کو قصوروار محسوس کررہے ہیں کہ انہوں نے گذشتہ برس بنگلہ دیش میں منعقدہ بنگلہ دیش پریمئر لیگ ( بی پی ایل ) کے دوران سٹہ باز کی جانب سے رابطہ کے باوجود اس کی اطلاع آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹم کو نہیں دی۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھ سے رابطہ ضرور کیا گیا لیکن میں نے اس کی پیشکش کوٹھکرا دیا ۔واضح رہے کہ 35سالہ وینسنٹ نے نیوزی لینڈ کیلئے 23ٹسٹ اور 102ونڈے کھیلے ہیں اور وہ اپنے وقف کے جارحانہ بیٹسمین تصور کئے جاتے ہیں ۔