ڈی سی ایم کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک

شمس آباد /30 مارچ ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے موضع شاہ پور میں سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب سباوت 46 سالہ کل رات 10 بجے تونڈپلی میں سڑک عبور کر رہا تھا کہ شادنگر سے حیدرآباد جانے والی ایک ڈی سی ایم نے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا ۔ اس کو حیدرآباد کے ایک خانگی دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں وہ رات دیر گئے زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ شمس آباد رورل سب انسپکٹر محمد احمد پاشاہ نے مقدمہ درج کرلیا ۔