ڈی ایس کے موٹو وہیلس کے حیدرآباد میں پہلے شوروم کا قیام

حیدرآباد ۔ 29 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : ڈی ایس کے موٹو وہیلس نے حیدرآباد میں اٹالین سوپر بائیک میکر بنیلی کے بائیکس رینج کو متعارف کیا ہے ۔ چار ماڈلس کے آغاز کے ساتھ پیشکش کی جارہی ہے اور آئندہ 10 تا 12 ماہ میں مزید کم سے کم چار ماڈلس متعارف کرنے کا منصوبہ ہے ۔ حیدرآباد میں ڈی ایس کے موٹو وہیلس کے پہلے شوروم کا افتتاح جھابکھ آٹو کے اشتراک سے کیا گیا جو اب تک ملک میں اس کا چھٹا شوروم ہے ۔ سریش کلکرنی ، چیرمین ڈی ایس کے بنیلی نے کہا کہ کمپنی کا منصوبہ اس سال 20 شورومس قائم کرنے کا ہے ۔ گروپ نے کورین بائیک میکرہیوسنگ ٹو کے ساتھ سوپر بائیکس کے لئے ٹائی اپ کیا ہے ۔۔