ڈینی نے کیا فلموں سے سبکدوشی کا اعلان

اپنے وقت کے کامیاب ویلن اور ہندی فلم انڈسٹری کی غیر متنازعہ شخصیت ڈینی ڈینزنگپا جنہوں نے سکم کی پہاڑیوں سے ایکٹنگ کی دنیا میں قدم رکھ کر نام کمایا ہے۔ اب فلموں سے پوری طرح سبکدوش ہو جانا چاہتے ہیں فلمی دنیا میں صرف تین قریبی دوست امیتابھ بچن، جیا بہادری اور رومیش شرما رکھنے واے ڈینی نے لیڈنگ، ویلن کے کردار کافی مہنگے معاوضہ کے عوض کئے ہیں جوہو میں واقع پلاٹیل بنگلو میں رہنے والے ڈینی امیتابھ، جیابچن، پرکاش مہرہ، منوج کمار، ہیمامالنی، امریش پوری کے پڑوسی ہیں جنہوں نے فلم انڈسٹری سے وابستگی کے 40 سال مکمل کئے ہیں۔ اس دوران انہوں نے ایک فلم ’’پھر وہی آواز‘‘ کو ڈائرکٹ بھی کیا تھا جو باکس آفس پر ناکام رہی۔ اس کے بعد انہوں نے پھر کوئی فلم ڈائرکٹ کرنے کا ارادہ نہیں کیا۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں 100 سے زیادہ بڑی فلموں اور کچھ سیریلس میں کام کیا ہے۔ وہ ایک کامیاب بزنسمین ہیں۔ دولت اور کامیابی کو انہوں نے بھی اپنے سرپر سوار ہونے نہیں دیا۔ وہ شور شرابہ کو پسند نہیں کرتے چاہے وہ اپنی قیامگاہ ’’ڈی زو نگریلا‘‘ کے آس پاس ہو یا سیٹ پر اس طرح بطور ایکٹر ان کی آخری فلم ’’بائسکوپ والا‘‘ رہے گی جو رابندرناتھ ٹیگور کی مشہور کہانی کابلی والا پر مبنی ہے۔ ڈینی کی موجودہ عمر 72 سال ہے۔ لیکن وہ آج بھی 45 سال کے دکھائی دیتے ہیں۔ واقعی ڈینی کی جانب سے ان کی فلموں کی سبکدوشی کا اعلان صحیح ہے تو اس طرح ہندی فلم انڈسٹری کے ایک بہترین اداکار سے دوری ہے۔

’’پلٹن‘‘ کیلئے جے پی دتہ اپنے فنکاروں کو دے رہے ہیں فوج سے تربیت
زی اسٹوڈیوز کے بینر پر بنائی جارہی ڈائرکٹر جے پی دتہ کی فلم پلٹن کے لئے دتہ نے اپنے فنکاروں کے لئے فوج سے خصوصی تربیت حاصل کی ہے۔ ارجن ارمپال، سونو سود، گرمیت چودھری، ہرش وردھن رانے اور سدھانت کپور کی اسٹار کاسٹ پر مبنی دتہ کی یہ فلم ہندوستان اور چین کے درمیان 1967 میں ہوئی جنگ پر مبنی ہے جس میں وہ چینی دراندازی کو روکنے کے لئے ایک شدید جنگ کا سامنا کرنے والی ہندوستانی فوجوں کی کہانی کو آج کی نسل کے سامنے پیش کرنے کی اس فلم میں پوری پوری کوشش کررہے ہیں۔ سرحد، غلامی، بٹوارہ، بارڈر، رفیوجی، ایل او سی کارگل جیسی جنگ کے موضوعات پر کامیاب فلمیں بنانے والے جیوتی پرکاش دتہ (جے پی دتہ) کی یہ فلم پلٹن 7 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم کا ٹریلر پچھلے دنوں ریلیز کیا گیا جسے شائقین کی جانب سے پسند کیا گیا۔