ڈیزل کی قیمت میں 50 پیسے فی لیٹر اضافہ

نئی دہلی ۔ 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈیزل کی قیمت میں 50 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ تاہم پٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ انڈین آئیل کارپوریشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت آج نصف شب سے 44.45 روپئے فی لیٹر سے بڑھ کر 44.95 روپئے ہوجائے گی۔

 

ڈاکٹر امبیڈکر کی یاد میں ڈاک ٹکٹ کی اجرائی
نئی دہلی ۔ 30 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : حکومت نے آج ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی یاد میں ایک ڈاک ٹکٹ جاری کردیا اور بتایا کہ ان کے اعزاز میں بہت جلد ایک سکہ بھی پیش کیا جائے گا ۔ وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹکنالوجی مسٹر روی شنکر پرساد نے یہ پوسٹل اسٹامپ جاری کیا اور بتایا کہ جاریہ سال حکومت ڈاکٹر امبیڈکر کی 125 ویں یوم پیدائش تقاریب کا اہتمام کرے گی ۔ علاوہ ازیں سرکردہ سماجی مصلح کے اعزاز میں ایک سکہ بھی پیش کیا جائے گا ۔ جس کے لیے وزارت فینانس سے منظوری حاصل ہوگئی ہے ۔