ڈیزائنر ایگزیبیشن سیلTrendz حیدرآباد میں

حیدرآباد ۔ 23 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : حیدرآباد میں

Trendz ڈیزائنر ایگزیبیشن اینڈ سیل ہوٹل تاج کرشنا میں 23 جون تا 25 جون جاری ہے ۔ اداکارہ مندرا چوپڑا نے اس کا افتتاح انجام دیا ۔ اسی دوران مختلف ڈیزائنس کے ملبوسات روایتی ملبوسات ، ایکسریز ، ہوم ڈیکرس ، تحائف اشیاء کی نمائش کی جائے گی ۔ چیف آرگنائزر ٹرینڈس سانتی کیتھراون نے بتایا کہ ٹرینڈس ڈیزائنر ایگزیبیشن اینڈ سیل کے تئیں حیدرآباد شہریوں نے ہمیشہ مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے اور ٹرینڈس کے ڈیزائنر ملبوسات کو خوب سراہا ہے اور اس بار بھی امید کی جاتی ہے کہ حیدرآبادی شہریوں کا ٹرینڈس ایگزیبیشن کے تئیں شاندار مثبت ردعمل رہے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس ایگزیبیشن میں ملک کے مختلف مقامات سے ڈیزائنرس اپنے ڈیزائن کو پیش کریں گے ۔ انہوں نے بتایا اس ایگزیبیشن میں ہمہ اقسام کے دیدہ زیب دلفریب ڈیزائنرس گاہکوں کے لیے پیش کئے جائیں گے ۔۔