ڈیزائنر ایگزیبیشن سیل Trendz  حیدرآباد میں سہ روزہ 

حیدرآباد ۔ 20 ۔ جون : ( پریس نوٹ )

Trendz ایگزیبیشن اینڈ سیل کا تاج کرشنا حیدرآباد میں 23 تا 25 جون انعقاد عمل میں آئے گا ۔ فلمی اداکارہ دیشپانڈے اور اداکارہ پائل گھوش نے ٹرینڈس ڈیزائنر ایگزیبیشن کے لوگو کو متعارف کیا ۔ اس موقع پر چیف آرگنائزر ٹرینڈس سانتی کیتھراون نے بتایا کہ ٹرینڈس اپنے خصوصی ڈیزائنس کے لیے جانا پہچانا جاتا ہے جب کہ ٹرینڈس پر شادی بیاہ ، روایتی ملبوسات ، ہوم ڈیکرس ، ایکسریز اور اس سے زائد کا وافر ذخیرہ دستیاب رہتا ہے ۔ جس کو گاہکوں کی تمام تر پسند کو ملحوظ رکھتے ہوئے تیار کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد شہریوں کی جانب سے ہمیشہ ٹرینڈس کے ہمہ اقسام دیدہ زیب دلفریب ڈیزائنر کی ہمت افزائی کی گئی ہے ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ 23 تا 25 جون منعقد ہونے والی نمائش کا بھی حیدرآبادی عوام کی جانب سے شاندار خیر مقدم کیا جائے گا ۔۔