ڈیجیٹل خواندگی کے لیے ایرٹیل کا پروگرام

حیدرآباد ۔ 10 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : بھارتی ایرٹیل نے آج ریاست میں ڈیجیٹل خواندگی کی حوصلہ افزائی کے لیے حیدرآباد میں پروگرام کا آغاز کیا ۔ اس کے آغاز کے موقع پر مسٹر وینکٹیش وجئے راگھون ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ، بھارتی ایرٹیل ( آندھرا پردیش و تلنگانہ ) نے ملازمین کے ساتھ گفت و شنید کا اہتمام کیا ۔ زائد از 1000 ایرٹیل ملازمین اور اسوسی ایٹس حیدرآباد میں 1.25 لاکھ ریٹیلرس ، 3000 آن دی فیلڈ ایگزیکٹیوز نے آج لوگوں کو انٹرنیٹ خواندگی کے لیے مکمل طور پر وقف کرنے والے ’ انٹرنیٹ ایمبسیڈرس ‘ کے طور پر اس تحریک کی بیداری اور فروغ کے مقصد کیلئے ان کی مدد کرنے کا عہد کیا ہے ۔ ریاست میں اینیبل 4G کیلئے پہلا آپریٹر ایرٹیل ہے ۔ بیگم پیٹ میں بھارتی ایرٹیل آفیس سے اس اقدام کو متعارف کیا گیا ہے ۔۔