ڈپٹی سروے انسپکٹر رشوت لیتے ہوئے گرفتار

کاماریڈی۔8؍ جنوری ( سیاست نیوز)اے سی بی کے عہدیداروں نے 20ہزار رشوت حاصل کرتے ہوئے ڈپٹی سروے انسپکٹر سروے اینڈ ریکارڈس وینکٹیشورلو کو کل رات رنگے ہاتھ گرفتار کرلیا یہ واقعہ کل رات آرڈی او آفس کے احاطہ میں پیش آیا۔ اے سی بی ڈی ایس پی مسٹر سنجیو راؤ نے بتایاکہ دومکنڈہ منڈل سے تعلق رکھنے والے ایس شنکر بھکنور منڈل کے جنم پلی سروے نمبر836, 837,838 دو ایکڑ زمین واقع ہے۔ اس اراضی کی سروے کرنے کیلئے گذشتہ سال آرڈی او آفس میں درخواست دی تھی اور 15ماہ کا عرصہ گذرنے کے باوجود بھی سروے اینڈ لینڈ ریکارڈ کے عہدیدار سروے کرنے سے ٹال مٹول کررہے تھے۔ ڈپٹی سرویئر نے اس کام کیلئے 40ہزار روپئے کی رشوت طلب کیا تھا۔

میٹرو ریل سوپر وائزر کے خلاف ٹریفک پولیس کی شکایت
حیدرآباد۔/8جنوری، (پی ٹی آئی) حیدرآباد سٹی پولیس نے آج حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ کے ایک ورک سوپر وائزر اور ایک کرین آپریٹر کے خلاف اوپل رنگ روڈ۔ ناگول روڈ پر ٹریفک میں خلل اندازی اور ٹریفک کی آمدورفت میں رکاوٹیں پیدا کرنے کے الزام کے تحت شکایت درج کی ہے۔ ٹریفک پولیس نے اس ضمن میں اوپل پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کرائی ہے۔ پولیس نے کہا کہ ہندوستانی تعزیری ضابطہ کی دفعہ 188کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔