ڈونالڈ ٹرمپ کی ’عالمی تجارتی تنظیم‘ کے بائیکاٹ کی دھمکی

واشنگٹن ۔ 31 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے عالمی تجارتی ادارے’ڈبلیو ٹی او‘ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تنظیم کے بائیکاٹ کی دھمکی دی ہے۔’بلومبرگ‘ نیوز ایجنسی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر عالمی تجارتی تنظیم نے اپنا رویہ درست نہ کیا تو امریکہ اس کا بائیکاٹ کرے گا۔اگرامریکہ ’عالمی تجارتی تنظیم‘ کا بائیکاٹ کرتا ہے تو اس کے نتیجے میں جدید تجارتی نظام جس کا موجد خود امریکہ ہے کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔صدر ٹرمپ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر بین الاقوامی ٹریڈ آرگنائزیشن نے اپنا رویہ درست نہ کیا تو ہمارے پاس اس کے بائیکاٹ کے سوا اور کوئی راستہ نہیں بچے گا۔