ڈونالڈٹرمپ کے وکیل نے اپنے فنڈ سے پورن اسٹار کو ۱۳۰۰۰۰ ڈالر ادا کئے

واشنگٹن(سی ین ین ): امریکہ کے صدر ڈونالڈٹرمپ کے شخصی وکیل نے ایک پورن اسٹار کو اپنے اکاؤنٹ سے ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر ادا کئے ۔جس نے امریکی صدر پر مبینہ طور پر ان کے آفس میں دست درازی کی کوشش کی تھی۔

صدر کے وکیل مائیکل کوین نے کہا کہ ’’ ۲۰۱۶ ء میں میں نے اپنے بنک اکاؤنٹ سے ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر مس اسٹیفن کو ادا کئے تھے۔انھوں نے مزید کہا کہ’’ نہ تو ٹرمپ کی تنظیم نے اور نہ تو ٹرمپ کی پارٹی نے مجھے وہ رقم لوٹائی ہے۔

کوین نے مزید کہا کہ’’ جو رقم ادا کی گئی ہے وہ بالکل قانون کے دائرہ میں دی گئی ہے۔اس میں نہ تو پارٹی کی مہم کا کوئی حصہ تھا نہ تو مہم میں حصہ لینے والوں نے یہ رقم دی ہے۔

کوین سے جب سوال کیا گیا کہ اس نے یہ رقم کیوں ادا کی ؟ توانھوں نے سی ین ین سے کہا کہ کچھ باتوں میں سچائی نہیں ہوتی ۔یہ باتیں کبھی کبھار تکلیف دہ ثابت ہوتی ہے۔مگر میں ہمیشہ ٹرمپ کی تائید اور حمایت کرتا ہوں۔