ڈرگس کے کاروبار میں ملوث 6 افراد گرفتار

حیدرآباد /30 جنوری ( سیاست نیوز ) شہر میں ڈرگس کے کاروبار میں ملوث 6 افراد بشمول دو ساؤتھ افریقی باشندوں کو کمشنر ٹاسک فورس نے جوبلی ہلز پولیس کی مدد سے گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 17 لاکھ مالیتی کوکین برآمد کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ٹاسک فورس مسٹر بی لمبا ریڈی نے بتایا کہ 38 سالہ منڈیلا جیمس ( ساؤتھ آفریقہ باشندہ ، ڈرگ اوون ( گھانہ ) ملبوسات کے کاروبار کیلئے بزنس ویزا پر ہندوستان آئے تھے اور ممبئی میں کاروبار کرنے لگے ۔ اسی دوران وہ ڈرگس کے کاروبار میں ملوث ہوگئے اور حیدرآباد میں ایک آرٹسٹ ابھیشک کمار اور جی سرینواسلو کی مدد سے حیدرآباد پہونچکر خواہشمند گاہکوں کو کوکین فروخت کرنے لگے ۔ انہوں بتایا کہ اس ڈرگس ریاکٹ کا سرغنہ ساؤتھ آفریقہ باشندہ منڈیلا جیمس ہے جو بڑے پیمانے پر ڈرگس کا کاروبار کرنے لگا ۔ اپنے گاہک ابھیشک کمار کی مدد سے شہر میں بھی ڈرگس کے کاروبار شروع کیا اور فی گرام 4,500 تا 5000 روپئے میں فروخت کرنے لگے ۔ مذکورہ ڈرگس اسمگلرس کرناٹک میں بھی ڈرگس فراہم کرنے لگے ۔ ٹاسک فورس نے جوبلی ہلز پولیس کی مدد سے آج جوبلی ہلز چیک پوسٹ پر جیمس ڈریگ اوون کے علاوہ ، ابھیشک ساگر ، جی سرینواسلو ، جے ای نوین کمار اور ایم سرینواس کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 370 گرام کوکین ، 46,000 ہزار روپئے ، 12 موبائل فون ، ایک فورڈ کار اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلیا۔