ڈرائی چیز پاستا

اجزاء : کسی بھی شیپ کا پاستا 250 گرام (بوائل کرلیں ‘ نمک اور تیل ڈال کر) زیتون کا تیل ‘ 2کھانے کے چمچے‘ لہسن کے جوے ‘ 10 سے 15 عدد ۔ کالے زیتون ‘ 4 سے 5 عدد ۔ سوکھا ہوا اور یگانو ‘ ایک چائے کا چمچہ۔ چیز کو کدوکش کرلیں ۔ ایک چوتھا ٹی کپ فریش دھنیے کے چند پتے سجاوٹ کیلئے ۔
ترکیب : زیتون کے تیل کو فرائنگ پین میں ڈال کر گرم کرلیں ۔ (اگر زیتون کا تیل نہیں تو آپ جو بھی کوکنگ آئیل استعمال کرتی ہیں وہ بھی ڈال سکتی ہیں) اب اس میں لہسن کو چاپ کر کے ڈال دیں اور سنہری مائل ہونے تک تل لیں ۔ جب لہسن تل جائے تو اس میں کالے زیتون چاپ کر کے ڈال دیں ساتھ میں ہی پاستا اور یگانو اور چیز ڈال دیں اور اچھی طرح پکائیں ۔ جب تمام چیزیں اچھی طرح مکس ہوجائیں تو اسے کسی ڈش میں نکال کر اس کے اوپر ہرا دھنیا چھڑک دیں ۔ مزیدار ڈرائی چیز پاستا تیار ہے ۔