ڈرائیونگ کرتے وقت قلب پر حملہ ٹریفک کانسٹبل نے جان بچانے میں مدد کی

تھانے 30 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے تھانے ڈسٹرکٹ میں کھاری گاؤں ٹول بوتھ کے قریب کل دوپہر ایک آن ڈیوٹی ٹریفک کانسٹبل نے ایک آدمی کی زندگی بچانے میں مدد کی جسے کار چلاتے وقت قلب پر حملہ ہوا تھا۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی۔ پولیس کے مطابق جب کانسٹبل پنڈھری ناتھ منڈے (35 سالہ) نے دیکھا کہ اس آدمی کو کار چلاتے وقت قلب پر حملہ ہوا ہے تو اس نے فوری اس آدمی کو پیچھے کی نشست پر ڈال دیا اور خود اس کی گاڑی چلاتے ہوئے اسے قریبی ہاسپٹل لے گیا اور ہاسپٹل میں شریک کروایا۔ پولیس ترجمان سکھدا نارکر نے کہاکہ 25 سالہ نیکھل اس کے والد کے ہمراہ بڈگھا سے تھانے سٹی جارہا تھا۔