ڈرائیور خود کے ٹریکٹر سے ہلاک

حیدرآباد 28 مارچ (سیاست نیوز) عنبرپیٹ علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں ٹریکٹر ڈرائیور خود اپنے ٹریکٹر کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 33 سالہ گرو مورتی آج صبح اپنا ٹریکٹر لبِ سڑک اسٹارٹ رکھ کر چائے پینے کے لئے جارہا تھا کہ اچانک ٹریکٹر اپنی جگہ سے ہٹنے لگا اور گرو مورتی نے اُسے بریک لگانے کی کوشش لیکن اِس دوران وہ ٹریکٹر کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ پولیس عنبرپیٹ نے اِس سلسلہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے ڈرائیور کی نعش بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا۔