ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان فری میگا میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ کی 31؍ جولائی تک توسیع ڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹل میںمریضوں کے استفادہ کے لئے غیر معمولی سہولتیں، ڈاکٹر محمدصارب رسول خان

حیدرآباد ۔22؍ جولائی ۔( پریس نوٹ ) ۔ ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان فری میگا میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ جو ڈاکٹر وی آر کے ہاسپتل عزیز نگر، معین آباد روڈ میں 31؍ جولائی تکتوسیع کی گئی ہے ۔57روز سے جاری کیمپ میں اب تک 68786آئوٹ پیشنٹس اور28327 اِن پیشنٹس کا علاج کیا گیا۔ تمام مریضوں کو نہ صرف مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی بلکہ ناشتہ، لنچ اور عشائیہ کا بھی اہتمام کیاجاتا ہے۔ اور یہ سلسلہ 31؍ جولائی تک جاری رہے گا۔ ان میں جنرل سرجریز، لیبراٹومیز، منیمل انویسیو سرجریز، کولیسیس ٹیکٹومی، اپنڈیس سیکٹومی، ہرنیا ہائیڈوسیل، ویسکٹومی، پراسٹیٹکٹومی، او بی جی، پسٹریکٹومی، سیزرین، ڈی اینڈ سی، لمپکٹومی، ماسٹیکٹومی، اور تمام لیپرسکوپی سرجریز اس میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آرتھوپیڈکس میں فراکچرس، آرتھروسکوپی ، امراض چشم میں موتیا بند کے آپریشن ، گلاکوما سرجری، ای این ٹی میں حلق کے غدود ، اڈینائیڈکٹومی مائرنگٹومی، سپٹوپلاسٹی، ٹیمپینو پلاسٹی، شامل ہیں۔ فری میگا میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ کے دوران1984 بڑی اور4880معمولی نوعیت کی سرجریز کی گئیں۔851ڈیلیوریز کی گئیں۔ 8391 ایکسرے ، 6100الٹراسائونڈ،2554 ٹو ڈی ایکو، 1189سی ٹی اسکان،742 ایم آر آئی559 ڈائیلائسز اور69131 لیباریٹری ٹسٹ ، دانتوں کے 2300اور فزیاتھرائی 2145 کیسس کی تشخیص و علاج کئیگئے۔ کیمپ کی نگرانی و سرپرستی محترمہ شاداں وزارت رسول خان سکریٹری اینڈ کرسپانڈنٹ شاداں و ڈاکٹر وی آر کے میڈیکل کالجس و ہاسپتلس اورسید اعزاز الرحمن وائس چیرمین ڈاکٹر وی آر کے ایجوکیشنل سوسائٹی کررہے ہیں۔ڈاکٹر محمد صارب رسول خان مینجنگ ڈائرکٹر شاداں میڈیکل کالج و ٹیچنگ ہاسپتل اینڈ ریسرچ سنٹر و ڈاکٹر وی آر کے ویمنس میڈیکل کالج عزیز نگر ، معین آباد نے بتایا کہ ماہِ رمضان المبارک کے بعد بھی مریضوں کے استفادہ کو دیکھتے ہوئے کیمپ میں مزید توسیع کی جارہی ہے۔مفت تشخیص کے ساتھ ساتھ مفت علاج ، مفت ادویات، سرجریز اور ٹرانسپورٹ کی مفت سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ اس کیمپ سے استفادہ کرنے والے خاندان کے لئے ایک سال تک لئے فری ہیلت کارڈ دیا جارہا ہے ۔ جبکہ 24گھنٹے کی ہیلپ لائن سرویس ہے۔ ڈاکٹر صارب رسول خان نے بتایا کہ 24گھنٹے فری ایمرجنسی سرویسز اور ایمبولنس سرویس مہیا ہے ۔ڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹل عزیز نگر فری میڈیکل کیمپ بس روٹس اس طرح ہیں۔ بس روٹ نمبر ۱انچارج عبدالحکیم ہیں ان کا فون نمبر 9885673043ہے اور روٹ اس طرح ہے‘بابا نگر شالیمار ہوٹل‘ پھسل بنڈہ۔ ڈائمنڈ ہوٹل‘ سعید آباد جئے ہند ہوٹل‘ چنچل گوڑہ جونیر کالج‘ جبار ہوٹل دبیر پورہ‘ میر عالم منڈی‘ اعتبار چوک‘ عالیجاہ کوٹلہ‘ مسقطی ڈیری‘ مغل پورہ اکبر فنکشن ہال‘ ہر بائولی‘ اکنا مادنا مندر ‘ شاہ علی بنڈہ‘ خلوت چمن‘ لاڈ بازار‘ حسینی علم‘ شاد کیفے‘ پیٹلہ برج‘ پرانا پل‘ بہادر پورہ‘ کشن باغ‘ پاکیزہ ہوٹل سے ڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹل۔ بس روٹ نمبر2کے انچارج مسٹر لیاقت جنکا فون نمبر9014840228 ہے یہ روٹ اس طرح ہے وٹے پلی نائس ہوٹل‘ فلک نما بس ڈپو‘ شمشیر گنج‘ کالا پتھر‘ تاڑبن‘ بہادر پورہ‘ کشن باغ‘ میر محمود پہاڑی‘ راجندر نگر سے ڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹل۔ بس روٹ نمبر3کے انچارج مسٹر فیاض ہیں جنکا فون نمبر 9391135243ہے یہ بس روٹ اس طرح ہے : عثمانیہ ہوٹل‘ شاہین نگر‘ ایرہ کنٹہ‘ پیلی درگاہ‘ چندرائن گٹہ‘ شمشیر گنج‘ کالاپتھر‘بہادر پورہ‘ کشن باغ سے ڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹل ۔ان روٹس کے ذریعہ مریض ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان فری میگا میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ سے رجوع ہوکر شفایاب ہوسکتے ہیں۔ ہیلپ لائن سیل نمبرس 9985123495 – 9849658786 – 9966112448 – 9899019535 – 9966112448 – 9985230806 – 9000988543 پر 24 گھنٹے ربط پیدا کریں۔