ڈاکٹر قائم خاں قوم و ملت کے حقیقی خدمت گذار

کامیاب بنانے شہر کے مدیران کی درد مندانہ اپیل
حیدرآباد ۔ 29 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : جناب مرزا رئیس حسن آفندی (ایڈیٹر روزنامہ بلیزرڈ ) ، جناب میر مظفر علی عدیم ( ایڈیٹر روزنامہ دن بہ دن ) ، جناب سید اسماعیل نصیر الدین ( ایڈیٹر روزنامہ وائس آف حیدرآباد ) ، جناب کرار حسین ( ایڈیٹر روزنامہ فانی فانی ) ، جناب سید محمود علی ( ایڈیٹر پندرہ روزہ اسٹیٹ فاروڈ ) ، جناب شاکر احمد (ایڈیٹر روزنامہ قلم کی پکار ) ، نے آج اپنے ایک بیان میں حلقہ اسمبلی چندرائن گٹہ کے رائے دہندوں سے درد مندانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صدر مجلس بچاؤ تحریک ڈاکٹر قائم خاں امیدوار حلقہ اسمبلی چندرائن گٹہ کو بھاری اکثریت سے منتخب کر کے سیاسی تبدیلی لائیں تاکہ حلقہ کی ترقی و خوشحالی ہو ۔ مسلمانوں کی معیشت کے استحکام کے لیے ڈاکٹر قائم خاں جذبہ رکھتے ہیں ۔ ان مدیران نے عوام سے کہا کہ وہ اپنے سیاسی شعور کا مظاہرہ کریں ۔ ڈاکٹر قائم خاں مرحوم امان اللہ خاں کی طرح عوام کے درمیان رہتے ہوئے عوام کی خدمت کریں گے ۔ ان مدیران نے حلقہ اسمبلی یاقوت پورہ سے بھی جناب مجید اللہ خاں فرحت کو بھی کامیاب کرنے کی اپیل کی ۔