ڈاکٹر فخرالدین محمد کی والدہ کا انتقال

حیدرآباد 23 جنوری (راست) محترمہ شمس النساء زوجہ ڈاکٹر صمصام الدین محمد کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد عشاء مسجد شاہی باغ عامہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان احاطہ حضرت عباداللہ شاہؒ مصری گنج میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں تین فرزند ڈاکٹر فخرالدین محمد، حبیب الدین اور ڈاکٹر مسعود الدین محمد (بحرین) اور تین دختران ہیں۔ نماز جنازہ میں مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، کے ایم عارف الدین کے علاوہ ڈاکٹرس اور تعلیمی اداروں کے سربراہوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ تفصیلات کے لئے فون نمبر 9849007680 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔