ڈاکٹر عبدالحق یونانی میڈیکل کالج کرنول میں فری کوچنگ کلاسیس

حیدرآباد ۔ 29 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : ڈاکٹر عبدالحق یونانی میڈیکل کالج کرنول انٹر میڈیٹ (10+2) یا اس کے مماثل مسلمہ امتحان بی پی سی گروپ سے 50 فیصد ایگریگٹ نمبرات اور اردو مضمون کے ساتھ یا بحیثیت اردو عربی اور فارسی دوسری زبان دسویں جماعت کا امتحان کامیاب کیا ہو ان امیدواروں کے لیے یکم مئی تا 31 مئی ، 9 بجے دن تا ایک بجے دن فری کوچنگ کلاسیس کا اہتمام کررہا ہے ۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار دفتر پرنسپال پر اپنے نام درج کرواسکتے ہیں ۔۔