ڈاکٹر ریڈیز کا دوسرے سہ ماہی کیلئے مجموعی خالص منافع کا اعلان

حیدرآباد ۔ 30 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز): ڈاکٹر ریڈیز لیبارٹریز نے آج 30 ستمبر کے ختم پر دوسرے سہ ماہی کے لیے مجموعی خالص منافع 721.89 کروڑ روپئے میں 25.74 فیصد اچھال کی اطلاع دی ہے ۔ نئے پروڈکٹ کے متعارف کرنے کے ساتھ اچھی سیلز گروتھ کے سبب یہ ممکن ہوا ہے ۔ شہر کی ہیڈ کوارٹرڈ کمپنی نے سابقہ مالیہ کی مطابقت کی مدت کے دوران 574.10 کروڑ روپئے خالص منافع منتقل کیا ہے ۔ جائزہ کے مطابق سہ ماہی کے دوران سیلز اینڈ سرویسیس سے خالص آمدنی 3,988.96 کروڑ روپئے تک بڑھ گئی ہے ۔ اس طرح یہ سابقہ مالیہ کی اسی مدت میں 3,587.81 کروڑ روپئے کے محاذی 11 فیصد کا اضافہ ہے ۔ کمپنی کے ذرائع نے اس بات کی اطلاع دی ہے ۔ ڈاکٹر ریڈیز لیبارٹری کے سی او چیرمین و سی ای او جی وی پرساد نے کہا کہ امریکہ ، ہندوستان اور یوروپ میں ہم نے سیلز میں بڑی حد تک فروغ پایا ہے جو گذشتہ بارہ ماہ میں متعارف کردہ نئے پروڈکٹس کی مدد سے ہوا ہے ۔ گذشتہ سال پر 285bps تک بہتری کے طور پر مجموعی منافع کی مارجن 61.3 فیصد تک مانی گئی ہے ۔ آر اینڈ ڈی نے 450 کروڑ روپئے خرچ کرتے ہوئے کامپلکس جنرکس کے فروغ پر مسلسل توجہ مرکوز کی اور پروڈکٹس کی پائپ لائن میں فرق لایا ۔۔