ڈاکٹر حمید الدین شرفی کا لکچر

حیدرآباد ۔ 16 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا ( آئی ہرک ) کے زیر اہتمام 17 مئی کو منعقد شدنی 1147 ویں تاریخ اسلام اجلاس کا پہلا سیشن صبح 9 بجے ایوان تاج العرفاء حمید آباد واقع شرفی چمن سبزی منڈی اور دوسرا سیشن 1-30 بجے دن جامع مسجد محبوب شاہی مالا کنٹہ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوگا ۔ ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی آیت جلیلہ کے تفسیری حدیث شریف کے تشریحی اور فقہی مسئلہ کے توضیحی مطالعاتی مواد کی پیشکشی کے بعد احوال انبیاء کے ضمن میں حضرت داؤد علیہ السلام اور ایک مہاجر ایک انصاری سلسلہ کے تحت صحابی رسول مقبول ﷺ حضرت عبید اللہ ابن عباس ؓ نیز تاریخ ملت کے تسلسل میں ’ تبلیغ دین و اشاعت اسلام اور اولیاء کرام ‘ کے زیر عنوان سلسلہ وار توسیعی لکچر دینگے ۔ آئی ہرک انگلش لکچر سیریز کے ضمن میں پروفیسر سید محمد حسیب الدین حمیدی کا بہ عنوان ’حیات طیبہ ‘ 893واں سلسلہ وار لکچر ہوگا ۔ اس کے علاوہ مسجد بارگاہ یوسفینؒ نامپلی میں بعد نماز مغرب مولانا سید محمد حمید الدین شرفی کا خطاب عام ہوگا ۔۔