ڈاکٹر حمید الدین شرفی کا لکچر

حیدرآباد ۔ 12 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا ( آئی ہرک ) کے زیر اہتمام 13 اپریل منعقد شدنی 1090 ویں تاریخ اسلام اجلاس کا پہلا سیشن صبح 9 بجے ایوان تاج العرفاء حمید آباد واقع شرفی چمن سبزی منڈی اور دوسرا سیشن 1-30بجے دن جامع مسجد محبوب شاہی مالا کنٹہ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوگا ۔ ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ایک آیت جلیلہ کے تفسیری ایک حدیث شریف کے تشریحی اور ایک فقہی مسئلہ کے توضیحی مطالعاتی مواد کی پیشکشی کے بعد احوال انبیاء کے ضمن میں حضرت سلیمان علیہ السلام اور ایک مہاجر ایک انصاری سلسلہ کے تحت صحابی رسول مقبولؐ حضرت معمر ابن حارث ؓ نیز تاریخ ملت کے تسلسل میں ’ تبلیغ دین و اشاعت اسلام اور اولیاء کرام ‘ کے زیر عنوان سلسلہ وار توسیعی لکچر دیں گے ۔ آئی ہرک انگلش لکچر سیریز کے ضمن میں پروفیسر سید محمد حسیب الدین حمیدی کا بہ عنوان ’حیات طیبہ ‘ 836 واں سلسلہ وار لکچر ہوگا ۔۔