ڈاؤس اجلاس میں دعوت پر شرکت ،کے ٹی آر کا جواب

حیدرآباد 30 جنوری (سیاست نیوز) ریاستی وزیر صنعت کے ٹی آر نے دعوت کے بغیر بن بلائے مہمان بن کر ڈاؤس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کرنے صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اتم کمار ریڈی کے الزام پر سخت ردعمل کا اظہار کیا اور بطور ثبوت انھیں دی گئی دعوت کا ای ۔ انویٹیشن اور ای میل کی کاپی ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے اپنے الزامات سے دستبردار ہونے کا اتم کمار ریڈی کو مشورہ دیا۔ واضح رہے کہ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اتم کمار ریڈی نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے کے ٹی آر کو کوئی دعوت نامہ وصول نہیں ہوا بلکہ ان کی جانب سے آن لائن رجسٹریشن کرانے پر انھیں مدعو کئے جانے کا الزام عائد کیا تھا۔ وزیر کے ٹی آر نے کہاکہ دعوت نامہ وصول ہونے پر ہی انھوں نے سوئزر لینڈ کے شہر ڈاؤس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔ کے ٹی آر نے اتم کمار ریڈی کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ وہ کوئی ’’پپو‘‘ نہیں ہیں۔ کم از کم دعوت نامہ دیکھ کر صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اپنے الفاظ واپس لے لیں۔