چین ۔ پاکستان اقتصادی کوریڈور بڑی تبدیلی کا علمبردار:ایران

کوئٹہ، 5اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے کہا کہ چین۔پاکستان اقتصادی کوریڈور (سی پی آئی سی) پراجکٹ علاقہ میں بڑی تبدیلی لائے گا اور اسے اس پراجکٹ میں کسی دیگرملک کو شامل کئے جانے پر اعتراض نہیں ہے ۔پاکستان کے اخبار دی ڈان کے مطابق ایران کے پاکستان میں سفیر مہدی ہنردوست نے اس پروجیکٹ میں سعودی عرب کے ساتھ شراکت کے سوال کے جواب میں کہاکہ سی پی سی آئی صرف اقتصادی پراجکٹ نہیں ہے بلکہ یہ علاقائی ممالک کو متحد ہونے کا ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے ۔مسٹر ہنردوست نے پاکستان میں سرمایہ کا ری کا خیرمقدم کیا اور سی پی آئی سی پراجکٹ کی تعریف کرتے ہوئے اسے علاقہ میں بڑی تبدیلی کا علمبردار قرار دیا۔ایرانی سفیر نے کہاکہ ایران اور پاکستان اسٹریٹجک شراکت دار ہیں اور دونوں اسلامی ممالک کے تعلقات کئی دہے پرانے ہیں۔