چین کے سفیر متعینہ ہند کو نائب وزیر خارجہ کے عہدہ پر ترقی

بیجنگ۔ 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چینی سفیر متعینہ ہندوستان لوژاؤہو جو سبکدوش ہونے والے ہیں، ایک ایسی اہم شخصیت ہیں جنہوں نے 2017ء میں ڈوکلام تنازعہ کے بعد ہند ۔ چین کشیدگی کو دور کرنے میں اہم رول ادا کیا تھا۔ چینی سیاست میں ان کی کارکردگیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں اب عہدہ پر ترقی دیتے ہوئے نائب وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔ چین کی مرکزی کابینہ نے آج لوژاؤ کی بطور نائب وزیر خارجہ تقرری کا اعلان کیا۔ ان کے پیشرو کانگ ژوان یو کو جاپان میں چین کا سفیر مقرر کیا گیا ہے، البتہ یہ قیاس آرائیاں بھی کی جارہی ہیں کہ چین تجربہ کار سفارت کار مٹن ویڈانگ کو ہندوستان کیلئے نیا سفیر مقرر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

بریگزٹ یوروکیپٹسم کے خلاف
طاقتور انجیکشن :ٹسک
برسلز ۔29مئی(سیاست ڈاٹ کام) یوروپی یونین کے صدر ڈونالڈ ٹسک نے کہا ہے کہ یوروکیپٹسم کے خلاف بریگزٹ ویکسین کاکام کرے گا اور ان انتخابات میں یوروپ کی جیت یقینی ہے ۔ڈونلڈ نے کہا، “اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ انتخابات میں یوروپ کو اکثریت دینے کی ایک بہت بڑی وجہ بریگزٹ بھی ہے ۔