چین کی ندی سیانگ اور اروناچل پردیش کی برہم پتر میں سیلاب کا انتباہ ، چوکسی کا اعلان جاری

بیجنگ ؍ نئی دہلی ۔ 30 اگست (سیاست ڈاٹ کام) چین نے ہندوستان کو انتباہ دیا ہیکہ ریاست اسانگ بو اور اروناچل پردیش کی دریائے سیانگ اور برہم پتر میں سیلاب آنے کا اندیشہ ہے۔ نشیبی علاقے زیرآب آجائیں گے۔ اروناچل پردیش کے رکن پارلیمنٹ نینونگ ایرنگ نے آج کہا کہ چین کے ساتھ مواصلات موسلادھار بارش کے بعد پیدا ہوئے کیونکہ دریائے اسانگ بو میں طغیانی آجانے سے اروناچل پردیش کے مقامی عہدیداروں کا کہنا ہیکہ حکومت چین نے حکومت ہند کو انتباہ دیا ہیکہ اروناچل پردیش کے چند علاقوں میں سیلاب آنے کا اندیشہ ہے اس لئے سنجیدگی سے عوام کو چوکس کردیا گیا ہے اور انہیں امکانی خدشہ کے خلاف خبردار بھی کیا گیا ہے۔ حکومت کی چین کی اطلاع کے بموجب 9020 کیوسکس پانی اسانگ بو ؍ برہم پتر دریاؤں میں کل مختلف مقامات سے خارج کرنے کی وجہ سے سیلاب آنے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے۔