چین کا خوف ، تائیوان بحریہ کی فوجی مشق

ہولیون۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) تائیوان کی بحریہ نے جزیرہ کے مغربی سال کے قریب فوجی مشق کی جو ایسا علاقہ ہے جہاں چین کے لڑاکا طیارہ بھی اکثر دندناتے پھرتے ہیں۔ اس مشق کے بارے میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ یہ سالانہ ہان کوانگ مشق ہے جس کے ذریعہ چین کی جانب سے کئے جانے والے کسی بھی امکانی حملے کو ناکام کرنا ہے کیونکہ چین اب تک اس دعوے سے دستبردار نہیں ہوا کہ تائیوان، چین کا حصہ ہے اور یہ بھی کہتا رہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو تائیوان کا چین کے ساتھ الحاق بزور طاقت بھی کیا جاسکتا ہے۔ یہ بیان کسی اور نے نہیں بلکہ صدر چین ژی جن پنگ نے جاریہ سال دیا تھا اور واضح کردیا تھا کہ ضرورت پڑنے پر تائیوان کے خلاف فوجی کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔