چین میں سڑک حادثہ ،پانچ ہلاک

ہانگ کانگ، 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چین کے ھانگ کانگ صوبے میں جمعہ کی صبح سیاح بس اور کار کے درمیان تصادم ہونے سے تقریبا پانچ لوگوں کی موت اور 32 افراد زائد زخمی ہو گئے ۔ایک سیاح بس تقریباً پانچ بجے یہاْں کے تسنگ یی جزیرہ میں سڑک پر ایک ٹیکسی سے ٹکرا گئی۔حکومت کی پریس سروس نے ژنہوا کو بتایا کہ اس واقعے میں تین افراد ہلاک ہوگئے اور دو دیگر زخمی کی موت ہاسپٹل لے جاتے وقت ہوگئی ۔جائے حادثہ پر، 10 ایمبولینسوں نے متاثرین کو بچایا اور زخمیوں کو آس پاس چار ہاسپٹلس میں داخل کروایا۔ حادثہ میں کل 34 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے ۔ ان میں سے آٹھ کی حالت بہت سنگین ہے ۔حادثے کی وجہ سے ، ہوائی اڈے کی طرف جانے والے ہائی وے کو بند کر دیا گیا تھا۔