چین میں زلزلہ کے جھٹکے

بیجنگ۔ 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چین میں صوبہ سیچوان کے گوانیوانگ شہر میں آج زلزلہ کے جھٹکے کئے گئے ، جس کی شدت ریختر پیمانے پر 5.5 بتائی گئی ہے ۔امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 10 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلہ سے فوری طور پر کسی بھی ہلاکت یا نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔