چین منشیات سمگلنگ کے الزام میں دو حاملہ خواتین گرفتار

کنمنگ۔ 30 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) مقامی سرحدی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ دو حاملہ خواتین کو 15 کلو گرام سے زیادہ منشیات لے جانے پر جنوب مغربی چین کے صوبہ ینان میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ چہارشنبہ کو پولیس کو یہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ دو خواتین بیرون ملک سے چین میں منشیات پھیلانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ان دونوں خواتین کو رات کے وقت روئیلی شہر میں اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ کنمنگ کے علاقائی دارالخلافہ جانے کے لئے ایک بس میں سوار ہونے کی کوشش کر رہی تھیں۔ یہ بات ڈی ہونگ کمشنری کی فرنٹیئر پولیس نے بتائی ہے۔پولیس نے ان کے پرسوں سے میتھا میفی ٹامائن کی 66 پیکٹس برآمد کئے۔ان دونوں خواتین نے اعتراف کیا کہ ایک غیر ملکی شخص نے کہا کہ وہ یہ منشیات چین لیکر جائیں اور انہیں 10,10ہزار یوآن ( 1538.5امریکی ڈالر) فی کس دینے کا وعدہ کیا۔پولیس کیس کی تحقیقات کر رہی ہے۔