چینی بحری جنگی جہازوں کی پاکستان میں آمد

کراچی ۔ 11جون ( سیاست ڈاٹ کام ) چین کے تین بحری جنگی جہاز چار روزہ خیرسگالی اور تربیتی دورہ پر پاکستان کے ساحلی شہر کراچی پہنچ گئے ۔ بحری جہاز چانگ چُن ‘ ژنگ ژاؤ اور چاؤ ہو پیپلز لبریشن آرمی کے ارکان عملہ کے ساتھ چار روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے ۔ پاکستانی بحریہ کی جانب سے چینی بحریہ کی ایک خیرمقدمی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ اس دورہ کا مقصد باہمی مفاہمت اور اعتماد کو فروغ دینا ہے ۔ چینی بحری بیڑے کے ریئر ایڈمیرل شن ہاؤ نے استقبالیہ تقریب میں اپنی تقریر میں یہ بات کہی ۔ پاکستانی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل محمد ذکااللہ نے چینی بحری جہازوں کا دورہ کیا ۔