چینائی سوپر کنگس کی واپسی

ممبئی -یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) چینائی سوپر کنگس اور راجستھان رائلس ٹیموں کی 2018ء کے آئی پی ایل ایڈیشن میں واپسی ہوگی جیسا کہ بی سی سی آئی کے سی ای او راہول جوہری نے توثیق کردی ہے۔ علاوہ ازیں آئندہ برس پونے سوپر جائنٹس اور گجرات لائنس کو ختم کردیا جائے گا۔ سب سے بڑی خبر یہ ہے کہ آئندہ برس کوئی ٹیم کوئی کھلاڑی کو اپنے پاس محفوظ نہیں رکھ سکتی بلکہ تمام کھلاڑیوں کو نیلامی کے مرحلے سے گزرنا ہوگا۔ جوہری نے وضاحت کردی ہے کہ آئی پی ایل میں 8 ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کا بی سی سی آئی کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔واضح رہے کہ بدعنوانیوں کے تنازعات کے بعد چینائی سوپر کنگس اور راجستھان رائلس پر دو سال کی پابندی عائد کردی گئی تھی۔