چیلنجر جونیر کالج پر پانچ سالہ کامیابی پر رسمی افتتاح و اورینٹیشن

حیدرآباد ۔ 17 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : چیلنجر جونیر کالج جو ساہتیہ ٹرسٹ اور آئی ایم آر سی کا ایک یونٹ ہے ۔ اس نے چیلنجر انٹرنیشنل اسکول کے ساتھ 5 سالہ کامیابی کے بعد اس سال اس کا رسمی افتتاح انجام دیا اور والدین طلبہ اور مہمانان و کمیونٹی انٹلیکچولس کے لیے اورینٹیشن کا اہتمام کیا جو آج صبح 11 بجکر 30 منٹ پر اس کے کیمپس واقع معین آباد پر منعقد ہوا ۔ جناب حیات اللہ خاں سینئیر ایجوکیشنلسٹ کی موجودگی میں تقریب منعقد ہوئی ۔ اس تقریب کے مہمان میر قاسم علی ( امریکہ ) تھے ۔ مہمان خصوصی نے اس موقع پر مسرت کا اظہار کیا اور چیلنجر جونیر کالج ، ساہتیہ ٹرسٹ اور آئی ایم آر سی کو ان کی سماجی خدمت پر مبارکباد دی ۔ ثمینہ یاسمین پرنسپل کالج ہذا نے مہمانوں کا استقبال کیا اور انہوں نے کہا کہ سید انیس الدین ، سی ای او کی رہنمائی میں کالج ہذا نے تمام معیارات تکمیل کئے ہیں ۔ جہاں مکمل طور پر فرنشڈ اے سی کلاس رومس ، ڈیجیٹل ٹیچنگ سسٹم ، ٹیچنگ وسائل موجود ہیں ۔ پروفیسر محمد مسعود ، لطیف عطیر ، جناب شفیع الدین ، مسز شگفتہ پروین اور جناب شاہد غوری اس موقع پر موجود تھے ۔۔