چیف منسٹر کی گورنر سے ملاقات

حیدرآباد ۔ 31 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : 2 جون کو منائی جانے والی تلنگانہ یوم تاسیس تقاریب سے قبل چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے راج بھون میں گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کی ۔ ذرائع نے کہا کہ چیف منسٹر نے گورنر کو حیدرآباد اور دیگر تمام اضلاع میں تقاریب کے کامیاب انعقاد کے لیے کیے گئے انتظامات سے واقف کرایا ۔ چندر شیکھر راؤ نے گورنر کو یہ بھی بتایا کہ اس موقع پر مختلف شعبہ جات کی ممتاز شخصیتوں کو ایوارڈس پیش کئے جائیں گے اور تلنگانہ شہیدوں کے پسماندگان کو سرکاری ملازمت کے پیشکش کے مکتوب حوالے کئے جائیں گے ۔۔

 

پروفیسر وی ایس راؤ این آئی آئی ٹی یونیورسٹی کے صدر
حیدرآباد ۔ 31 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ممتاز ماہر تعلیم اور اڈمنسٹریٹر پروفیسر وی ایس راؤ این آئی آئی ٹی یونیورسٹی کے صدر مقرر کیے گئے ہیں وہ اس وقت بٹس پلانی کے وائس چانسلر ہیں ۔ پلانی کے حیدرآباد ۔ گوا اور دوبئی کیمپس میں وہ تعلیمی امور کے نگرانکار تھے ۔ پروفیسر راؤ کو اعلیٰ تعلیمی اداروں کے نظم و نسق کا دیرینہ تجربہ ہے ۔ 3 دہوں سے وہ تعلیمی اداروں سے وابستہ ہیں ۔ چیرمین این آئی آئی ٹی اور بانی این آئی آئی ٹی یونیورسٹی مسٹر راجندر پوار نے کہا کہ وہ پروفیسر وی ایس راؤ کا اس یونیورسٹی کے نئے صدر کی حیثیت سے خیر مقدم کرتے ہیں ۔۔