چیف منسٹر کرناٹک کے فرزند کا بلجیم میں انتقال

بنگلورو۔30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر کرناٹک سدا رامیا کے بیٹے راکیش سدا رامیا کی آج بلجیم کے ہاسپٹل میں اعضائے رئیسہ ناکارہ ہونے کے سبب موت واقع ہوگئی۔ ذرائع نے بتایا کہ 39 سالہ راکیش کا بروسلس کے ہاسپٹل میں علاج کیا جارہا تھا ۔ وہ گزشتہ ہفتہ اپنے دوستوں کے ہمراہ یوروپی دورے پر تھے۔ وہ 15 سال قبل حادثہ کا شکار ہوئے جس میں انہیں شدید زخم آئے تھے۔